شادی کی معلومات

آل سیزرز ویڈنگز دیکھنے کا شکریہ۔ ہم تقریباً 30 سالوں سے جوڑوں کو قانونی طور پر شادی کرنے میں مدد دیتے آئے ہیں آپ کی مدد کا موقع ہمارے لئے باعث مسرت ہو گا۔ ہم تمام پس منظروں اور مذاہب کے جوڑوں، بشمول مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی بخوشی شادیاں کرواتے ہیں۔ ہمارے پرفیکٹلی پلانڈ پیکیج کے ساتھ ہمارے شادی کروانے کے رہنما آپ کے لئے اہمیت رکھنے والی تمام روایات اور تقریبات کو بخوشی شامل کرتے ہیں۔

Indian couple with wedding officiant
Wedding ceremony next to stream

شادی کرنے کے لئے آپ کو متعلقہ کاغذی کاروائی کی ضرورت ہو گی (نیچے مزید پڑھیں)۔ ہم آپ کو بتا سکتے ہیں کہ یہ لائسنس کہا سے خریدا جاتا ہے اور بعد میں شادی کی سند (شادی کا قانونی ثبوت) کیسے حاصل کی جا سکتی ہے۔

اگرچہ شاید ہم شادی کروانے کے لئے ایسا رہنما فراہم نہ کر سکیں جو آپ کی ترجیحی زبان بولتا ہو (ہم سے پوچھیں!)، ہم بخوشی آپ کے کسی ایسے دوست یا فیملی کے فرد کے ساتھ کام کریں گے جو وہ زبان بولتا ہو تاکہ آپ اور آپ کے مہمانوں کا ایک بامعنی تقریب سے لطف اندوز ہونا یقینی ہو سکے۔

مزید جاننے کے لئے ہم آپ (یا آپ کے کسی دوست) کو دعوت دیتے ہیں کہ درخواست کا فارم (انگریزی یا فرانسیسی) بھر کر ہمیں اپنی شادی کی تقریب کی تفصیلات بتائیں۔ ہم اپنی سروس کے متعلق معلومات پر مشتمل جواب دیں گے، جس میں لاگت اور آپ کے جائزے کے لئے نمونہ تقریب شامل ہو گی۔

آپ کی منگنی پر مبارکباد اور ہم آپ کو خدمات فراہم کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

قانونی کاغذات

اونٹاریو

آپ صوبے میں کسی بھی بلدیاتی دفتر یا سٹی ہال سے اپنا لائسنس خرید سکتے ہیں۔ لائسنس 90 دن تک قابل قبول ہوتا ہے۔ اکثر حالات میں آپ درخواست دے کر اسی دن لائسنس لے سکتے ہیں۔ یہ لنک آپ کو بتائے گا کہ آپ کو کس آئی ڈی کی ضرورت ہو گی
https://www.ontario.ca/page/getting-married#section-2

کیوبک

کیوبک میں شادی کروانے والے رہنما لائسنس دینے والے ایجنٹ کا کام کرتے ہیں۔ شادی کروانے والے رہنما آپ سے DEC50 نامی فارم بھروائیں گے اور آپ کی شناخت (پیدائش کا سرٹیفیکیٹ اور ایک اور سرکاری طور پر جاری کردہ آئی ڈی) اور ضرورت ہونے پر آپ کی طلاق کی آفیشل دستاویزات دیکھنا چاہیں گے۔ اور کیوبک میں QC حکومت کی ویب سائٹ پر 20 دن کی پوسٹنگ ہونا ضروری ہے، لہذا اس تقاضے کو پورا کرنے کا وقت چھوڑنا یقینی بنائیں۔

البرٹا

شادی کا لائسنس خریداری کی تاریخ سے تین ماہ تک قابل قبول ہوتا ہے۔ کسی رجسٹری ایجنٹ کے دفتر جا کر شادی کے لائسنس کی درخواست بھریں۔ آپ کے علاقے میں دفتر تلاش کرنے کے لنک سمیت مزید معلومات یہاں دیکھی جا سکتی ہیں: https://www.alberta.ca/get-marriage-licence.aspx۔ ضروری ہے کہ جوڑا اپنی شادی کے لائسنس کے لئے ایک ساتھ درخواست دے -- کچھ استثنات کا اطلاق ہو سکتا ہے، رجسٹری ایجنٹ سے تفصیلات لیں۔

برٹش کولمبیا

شادی کا لائسنس خریداری کی تاریخ سے تین ماہ تک قابل قبول ہوتا ہے۔ ہر ساتھی کی بنیادی شناخت دکھانا لازمی ہے۔ آپ یہاں شادی کے لائسنس جاری کرنے والے تلاش کر سکتے ہیں: https://connect.health.gov.bc.ca/marriage-offices

نووا سکوشیا

ایکسس نووا سکوشیا سنٹرز، بزنس رجسٹریشن یونٹ (جو کہ ڈاؤن ٹاؤن ہیلیفیکس میں واقع ہے) یا کسی نجی ڈپٹی اجرا کار سے خریدیں۔ https://novascotia.ca/sns/access/vitalstats/marriage-licence.asp

شادی کی سند

اونٹاریو

درخواست دینے سے پہلے تقریبا 8-10 ہفتے انتظار کریں کیوں کہ حکومت کو شادی کے لائسنس پر عمل درآمد کرنے اور شادی رجسٹر کرنے میں 12 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ آپ باآسانی آن لائن یا بذریعہ ڈاک درخواست دے سکتے ہیں۔

کیوبک

کیوبک کے رہائشیوں کے لئے: : جب آپ کی شادی رجسٹر ہو جائے گی تو Directeur de l’état civil آپ کو مطلع کریں گے تاکہ آپ اپنی شادی کے سرٹیفیکیٹ کی درخواست دے سکیں۔ آپ اپنی شادی کے سرٹیفیکیٹ کی آن لائن درخواست کرنے کے لئے clicSÉQUR نمبر استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر یہ آپ کے پاس پہلے سے موجود نہ ہو تو صفحے پر اس کے حصول کی ہدایات شامل ہیں۔ سند کی فیس ہوتی ہے۔ آپ یہاں آن لائن درخواست کا فارم تلاش کر سکتے ہیں۔

کیوبک سے باہر کے رہائشیوں کے لئے: آپ اپنی شادی کی سند وصول کرنے کے لئے یہاں موجود PDF فارم بھر کر اور پرنٹ کر کے Directeur de l’état civil کو ارسال کر سکتے ہیں۔ آپ آن لائن درخواست نہیں دے سکتے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ 1 جون 2022 کو پاس ہونے والے بل 96 کے مطابق سند صرف فرانسیسی زبان میں دستیاب ہے۔

البرٹا

شادی کے بعد صوبے میں اس کے رجسٹر ہونے کے لئے دو ہفتے انتظار کریں، پھر رجسٹری آفس میں یا بذریعہ ڈاک درخواست دیں۔

برٹش کولمبیا

آپ کو خود بخود سند بھیج دی جائے گی - کسی درخواست کی ضرورت نہیں ہے

نووا سکوشیا

شادی کے بعد 4-6 ہفتے انتظار کریں اور پھر وائٹل اسٹیٹسٹکس میں آن لائن، ذاتی طور پر یا بذریعہ ڈاک درخواست دیں۔